آیت 38
 

اَسۡمِعۡ بِہِمۡ وَ اَبۡصِرۡ ۙ یَوۡمَ یَاۡتُوۡنَنَا لٰکِنِ الظّٰلِمُوۡنَ الۡیَوۡمَ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ﴿۳۸﴾

۳۸۔ جس دن وہ ہمارے سامنے ہوں گے تو اس وقت کیا خوب سننے والے اور کیا خوب دیکھنے والے ہوں گے لیکن آج یہ ظالم لوگ صریح گمراہی میں ہیں۔

تفسیر آیات

دنیا میں ان کی بصارت و سماعت پر مفادات، خواہشات اور آرزؤں کے تہ بہ تہ پردے پڑے ہوئے ہیں۔ قیامت کے دن یہ سارے پردے ہٹ جائیں گے اور ہر چیز کماحقہ نظر آئے گی۔ چنانچہ دوسری جگہ فرمایا:

لَقَدۡ کُنۡتَ فِیۡ غَفۡلَۃٍ مِّنۡ ہٰذَا فَکَشَفۡنَا عَنۡکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الۡیَوۡمَ حَدِیۡدٌ (۵۰ ق: ۲۲)

تو اس چیز سے غافل تھا چنانچہ ہم نے تجھ سے تیرا پردہ ہٹا دیا آج تیری نگاہ بہت تیز ہے۔

اہم نکات

۱۔ پردے ہٹنے کے بعد کا ایمان کوئی فائدہ نہ دے گا۔


آیت 38