آیت 35
 

مَا کَانَ لِلّٰہِ اَنۡ یَّتَّخِذَ مِنۡ وَّلَدٍ ۙ سُبۡحٰنَہٗ ؕ اِذَا قَضٰۤی اَمۡرًا فَاِنَّمَا یَقُوۡلُ لَہٗ کُنۡ فَیَکُوۡنُ ﴿ؕ۳۵﴾

۳۵۔ اللہ کے شایان شان نہیں کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے، وہ (ایسی باتوں سے) پاک ہے، جب وہ کسی امر کا ارادہ کر لیتا ہے تو بس اس سے فرماتا ہے: ہو جا سو وہ ہو جاتا ہے۔

تفسیر آیات

اللہ تعالیٰ اور باقی کائنات کا تعلق کُنۡ فَیَکُوۡنُ ہے۔ خلق و ایجاد کا تعلق ہے، تولید کا تعلق نہیں ہے۔ مزید تشریح کے لیے البقرۃ آیت ۱۱۶ ملاحظہ ہو۔


آیت 35