آیت 34
 

ذٰلِکَ عِیۡسَی ابۡنُ مَرۡیَمَ ۚ قَوۡلَ الۡحَقِّ الَّذِیۡ فِیۡہِ یَمۡتَرُوۡنَ﴿۳۴﴾

۳۴۔ یہ ہیں عیسیٰ بن مریم، (اور یہ ہے) وہ حق بات جس میں لوگ شبہ کر رہے ہیں۔

تفسیر آیات

عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں حق پر مبنی واقعہ یہ ہے کہ وہ عبد خدا ہیں۔ وہ اللہ کے رسول ہیں۔ انہیں کتاب دی گئی ہے۔ نہ وہ فرزند خدا ہیں جیسا کہ عیسائیوں کا نظریہ ہے اور نہ ہی ان کی ولادت باطہارت میں شک ہے۔ جیسا کہ یہود کی طرف سے الزام ہے۔


آیت 34