آیت 18
 

قَالَتۡ اِنِّیۡۤ اَعُوۡذُ بِالرَّحۡمٰنِ مِنۡکَ اِنۡ کُنۡتَ تَقِیًّا﴿۱۸﴾

۱۸۔ مریم نے کہا: اگر تو پرہیزگار ہے تو میں تجھ سے رحمن کی پناہ مانگتی ہوں۔

تفسیر آیات

ایک عصمت پناہ خاتون جب ایک اجنبی مرد کو اپنی خلوت میں آتے دیکھتی ہے تو گھبرا کر یہی کہے گی: تجھے اللہ کا واسطہ! یہاں سے دور ہو جا۔ حضرت مریم سلام اللہ علیہا نے یہی فرمایا: اگر تو خدا ترس ہے تو میں تجھ سے خدا کی پناہ مانگتی ہوں۔ یہ ایسا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

وَ اَنۡتُمُ الۡاَعۡلَوۡنَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ (۳ آل عمران: ۱۳۹)

تم غالب ہی رہو گے بشرطیکہ تم مومن ہو۔

اہم نکات

۱۔ اللہ ہمیشہ بے پناہوں کے لیے پناہ ہے۔


آیت 18