آیت 17
 

فَاتَّخَذَتۡ مِنۡ دُوۡنِہِمۡ حِجَابًا ۪۟ فَاَرۡسَلۡنَاۤ اِلَیۡہَا رُوۡحَنَا فَتَمَثَّلَ لَہَا بَشَرًا سَوِیًّا﴿۱۷﴾

۱۷۔ پھر انہوں نے ان سے پردہ اختیار کیا تھا پس ہم نے ان کی طرف اپنا فرشتہ بھیجا، پس وہ ان کے سامنے مکمل انسان کی شکل میں ظاہر ہوا۔

تفسیر آیات

دُوۡنِہِمۡ: مِنۡ اَہۡلِہَا سے معلوم ہوتا ہے کہ گھر والوں سے الگ پردے میں گئیں۔

رُوۡحَنَا: فرشتہ۔ جبرئیل۔ قرآن مجید نے متعدد جگہوں پر جبرئیل کو روح اور روح الامین کہا ہے۔

فَتَمَثَّلَ لَہَا بَشَرًا: جبرئیل حضرت مریم سلام اللہ علیہا کے سامنے بشر کی شکل میں نمودار ہوئے۔ بشر کی شکل سے مراد یہ ہے کہ خود بشر نہ تھے، بشر کی شکل میں تھے۔

سَوِیًّا: مکمل انسان، جس میں انسانی شکل کی تمام خصوصیات موجود تھیں۔

اسی لیے حضرت مریم سلام اللہ علیہا کو اس کے انسان ہونے پر شک نہیں گزرا۔ حضرت مریم سلام اللہ علیہا جبرئیل کو ان کی اپنی شکل میں دیکھنے کی متحمل نہیں ہو سکتی تھیں لہٰذا ان کا ایک مانوس انسانی شکل میں نمودار ہونا ضروری تھا۔


آیت 17