آیت 84
 

اِنَّا مَکَّنَّا لَہٗ فِی الۡاَرۡضِ وَ اٰتَیۡنٰہُ مِنۡ کُلِّ شَیۡءٍ سَبَبًا ﴿ۙ۸۴﴾

۸۴۔ بے شک ہم نے اسے زمین میں اقتدار عطا کیا اور ہم نے ہر شے کے (مطلوبہ) وسائل بھی اسے فراہم کیے۔

تشریح کلمات

سَبَبًا:

( س ب ب ) السبب اصل میں اس رسی کو کہتے ہیں جس سے درخت خرما وغیرہ پر چڑھا جاتا ہے پھر اسی مناسبت سے ہر اس شیء کو سبب کہا جانے لگا جو دوسری شیء تک رسائی کا سبب بنتی ہو۔

تفسیر آیات

خسرو یا خورس یا سائرس کی حکومت کا دائرہ مغرب میں ایشیائے کوچک اور مقدونیہ تک اور مشرق میں بلخ تک اور شمال میں قفقاز تک وسیع ہو گیا تھا۔


آیت 84