آیت 68
 

وَ کَیۡفَ تَصۡبِرُ عَلٰی مَا لَمۡ تُحِطۡ بِہٖ خُبۡرًا﴿۶۸﴾

۶۸۔ اور اس بات پر بھلا آپ کیسے صبر کر سکتے ہیں جو آپ کے احاطہ علم میں نہیں ہے؟

تفسیر آیات

ظاہر ہے علم کے بغیر صبر ممکن نہیں ہوتا۔ اگر شفا کے حصول کا علم نہ ہو تو معالجہ کی تلخی قابل تحمل نہیں ہوتی۔ حدیث میں آیا ہے:

وَمَنْ عَرَفَ قَدْرّ الصَّبْرِ لَا یَصْبِرُ عَمَّا مِنْہُ الصَّبْرُ ۔۔۔۔ (مستدرک الوسائل۲: ۴۲۷ باب استحباب الصبر)

اگر صبر کی قدر و قیمت کا علم ہو جائے تو جس پر صبر کرنا ہوتا ہے اس پر صبر نہ کرنے پر صبر نہ آتا۔


آیت 68