آیت 54
 

وَ لَقَدۡ صَرَّفۡنَا فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ لِلنَّاسِ مِنۡ کُلِّ مَثَلٍ ؕ وَ کَانَ الۡاِنۡسَانُ اَکۡثَرَ شَیۡءٍ جَدَلًا﴿۵۴﴾

۵۴۔ اور بتحقیق ہم نے اس قرآن میں انسانوں کے لیے ہر مضمون کو مختلف انداز میں بیان کیا ہے مگر انسان بڑا ہی جھگڑالو (ثابت ہوا ) ہے۔

تشریح کلمات

جَدَلًا:

( ج د ل ) الجدال ۔ مفاعلہ ایسی گفتگو کرنا جس میں طرفین ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

تفسیر آیات

یعنی ہم نے اس قرآن میں طرز استدلال کے کئی اسلوب اپنائے اور گفتگو کے تمام محاورے استعمال کیے اور دلیل و حجت کے تمام انداز اختیار کیے مگر یہ ناشکرا انسان قبول حق کے لیے آمادہ نہیں ہے۔ مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ بنی اسرائیل آیت ۸۹۔


آیت 54