آیت 38
 

لٰکِنَّا۠ ہُوَ اللّٰہُ رَبِّیۡ وَ لَاۤ اُشۡرِکُ بِرَبِّیۡۤ اَحَدًا﴿۳۸﴾

۳۸۔ لیکن میرا رب تو اللہ ہی ہے اور میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔

تفسیر آیات

اس سرمایہ دار کے مقابلے میں مؤمن اپنا موقف بیان کرتا ہے کہ وہ عقیدۃً و عملاً اللہ کو ہی مالک سمجھتا ہے۔

وَ لَاۤ اُشۡرِکُ بِرَبِّیۡۤ اَحَدًا: مؤمن صرف اللہ کو مالک حقیقی مانتا ہے اور مال و دولت کو اپنی مہارت کا مرہون نہیں مانتا۔ وَ لَاۤ اُشۡرِکُ سے اشارہ ملتا ہے کہ وہ سرمایہ دار مشرک تھا۔


آیت 38