آیت 36
 

وَّ مَاۤ اَظُنُّ السَّاعَۃَ قَآئِمَۃً ۙ وَّ لَئِنۡ رُّدِدۡتُّ اِلٰی رَبِّیۡ لَاَجِدَنَّ خَیۡرًا مِّنۡہَا مُنۡقَلَبًا﴿۳۶﴾

۳۶۔ اور میں خیال نہیں کرتا کہ قیامت آنے والی ہے اور اگر مجھے میرے رب کے حضور پلٹا دیا گیا تو میں ضرور اس سے بھی اچھی جگہ پاؤں گا۔

تفسیر آیات

مشرک ہونے کے اعتبار سے یہ قیامت پر ایمان نہیں رکھتا اور مراعات کا عادی ہونے کے اعتبار سے وہ آخرت کے موجود ہونے کی صورت میں اپنے آپ کو آخرت کی تمام مراعات کا بھی حقدار سمجھتا ہے۔ لہٰذا اس بات پر تعجب نہیں ہے کہ مراعات یافتہ طبقہ دنیا میں تمام مراعات کا صرف خود کو حقدار سمجھتا ہے، دوسرے طبقوں کو مراعات ملتے نہیں دیکھ سکتا۔


آیت 36