آیت 34
 

وَّ کَانَ لَہٗ ثَمَرٌ ۚ فَقَالَ لِصَاحِبِہٖ وَ ہُوَ یُحَاوِرُہٗۤ اَنَا اَکۡثَرُ مِنۡکَ مَالًا وَّ اَعَزُّ نَفَرًا﴿۳۴﴾

۳۴۔ اور اسے پھل ملتا رہتا تھا، پس باتیں کرتے ہوئے اس نے اپنے ساتھی سے کہا: میں تم سے زیادہ مالدار ہوں اور افرادی قوت میں بھی زیادہ معزز ہوں۔

تفسیر آیات

اس جاگیر دار کی اچھی خاصی آمدنی ہے جیسا کہ وَّ کَانَ لَہٗ ثَمَرٌ سے ظاہر ہے۔

ان آیات میں ایک جاگیر دار دولتمند شخص کا ایک نادار کے ساتھ مکالمے کی مثال یا واقعہ بیان ہو رہا ہے۔ جاگیر دار کا زبان حال یا زبان قال یہ ہے: مجھے دو اعتبار سے تم پر برتری حاصل ہے۔ ایک یہ کہ اَنَا اَکۡثَرُ مِنۡکَ میرے پاس تم سے زیادہ دولت کی فراوانی ہے۔ دوسرا یہ وَّ اَعَزُّ نَفَرًا افرادی قوت کے اعتبار سے تم سے زیادہ برتر اور طاقتور ہوں۔ یہ جاگیردار صرف مادی اقدار کو جانتا ہے جیسا کہ اکثر سرمایہ داروں کا یہی حال ہے۔


آیت 34