آیت 11
 

فَضَرَبۡنَا عَلٰۤی اٰذَانِہِمۡ فِی الۡکَہۡفِ سِنِیۡنَ عَدَدًا ﴿ۙ۱۱﴾

۱۱۔ پھر کئی سالوں تک غار میں ہم نے ان کے کانوں پر (نیند کا) پردہ ڈال دیا۔

تفسیر آیات

آواز کی بنیاد پر نیند کا وجود معلوم کیا جاتا ہے۔ فقہ جعفری میں وضو کے ٹوٹنے کے اسباب میں سے ایک سبب نیند ہے اور نیند کا وجود اس وقت ثابت ہوتا ہے جب دماغ آوازوں کے ارتعاش کا ادراک نہ کرے۔

لہٰذا قرآن کی یہ تعبیر بہت شیرین ہے کہ ہم نے انہیں سلا دیا کہنے کی جگہ فرمایا: ہم نے ان کے کانوں پر پردے ڈال دیے۔

اہم نکات

۱۔ جو دنیا کی آلائشوں سے فرار ہوتا ہے وہ گہری اور پرسکون نیند سوتا ہے۔


آیت 11