آیت 96
 

قُلۡ کَفٰی بِاللّٰہِ شَہِیۡدًۢا بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنَکُمۡ ؕ اِنَّہٗ کَانَ بِعِبَادِہٖ خَبِیۡرًۢا بَصِیۡرًا﴿۹۶﴾

۹۶۔ کہدیجئے: میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لیے اللہ کافی ہے، وہی اپنے بندوں کا حال یقینا خوب جانتا اور دیکھتا ہے۔

تفسیر آیات

حجت پوری ہو گئی۔ دلیل و برہان میں کوئی کمی نہیں رہی، حق کی دعوت دلیل کے ساتھ ان تک پہنچا دی گئی لیکن حق واضح ہونے کے باوجود وہ اپنے عناد اور ہٹ دھرمی پر قائم رہے تو کہہ دیجئے اس معاملے کو اپنے مالک حقیقی کے پاس لے جاتے ہیں۔ وہی میرے اور تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا چونکہ وہ میرے اعمال اور تمہارے عناد سب کا شاہد اور گواہ ہے۔

اہم نکات

۱۔ ہر ممکن سعی کے بعد معاملہ اللہ پر چھوڑنا چاہیے کہ وہ فیصلہ کرے۔


آیت 96