آیت 88
 

قُلۡ لَّئِنِ اجۡتَمَعَتِ الۡاِنۡسُ وَ الۡجِنُّ عَلٰۤی اَنۡ یَّاۡتُوۡا بِمِثۡلِ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ لَا یَاۡتُوۡنَ بِمِثۡلِہٖ وَ لَوۡ کَانَ بَعۡضُہُمۡ لِبَعۡضٍ ظَہِیۡرًا﴿۸۸﴾

۸۸۔ کہدیجئے: اگر انسان اور جن سب مل کر اس قرآن کی مثل لانے کی کوشش کریں تو وہ اس کی مثل لا نہیں سکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں۔

تفسیر آیات

یہ چیلنج جو فضائے ارضی میں صدیوں سے گونج رہا ہے ایک جامع تحدّی ہے جس میں کسی زمانے کی حد بندی نہیں ہے۔ اس میں کسی صنف خاص کی قید نہیں ہے، جن و انس سب کے لیے یکساں ہے۔ جن و انس انفرادی طور پر بھی نہیں سب مل کر اس جیسا قرآن تیار کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔

مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورۃ بقرۃ آیت ۲۳۔ ۲۴

اہم نکات

۱۔ قرآن کا چیلنج آج بھی فضا میں گونج رہا ہے۔


آیت 88