آیت 30
 

اِنَّ رَبَّکَ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یَقۡدِرُ ؕ اِنَّہٗ کَانَ بِعِبَادِہٖ خَبِیۡرًۢا بَصِیۡرًا﴿٪۳۰﴾

۳۰۔ یقینا آپ کا رب جس کے لیے چاہتا ہے روزی فراخ اور تنگ کر دیتا ہے، وہ اپنے بندوں کے بارے میں یقینا نہایت باخبر، نگاہ رکھنے والا ہے۔

تفسیر آیات

رزق کی کشادگی اور ایک اندازے سے محدود رکھنا بندوں کی استعداد اور استحقاق کے مطابق ہے۔ کسی کے رزق میں بعنوان رحمت، کشادگی یا تنگی فرماتا ہے۔ کسی کے رزق میں بعنوان عذاب و نقمت کشادگی فرما کر اسے دنیا میں ہی سب کچھ دے دیتا ہے اور آخرت میں اسے ہر چیز سے محروم کر دیتا ہے۔

اہم نکات

۱۔ بخیل اورمسرف کے رزق کی فراوانی اس کے لیے سزا ہے۔


آیت 30