آیت 25
 

رَبُّکُمۡ اَعۡلَمُ بِمَا فِیۡ نُفُوۡسِکُمۡ ؕ اِنۡ تَکُوۡنُوۡا صٰلِحِیۡنَ فَاِنَّہٗ کَانَ لِلۡاَوَّابِیۡنَ غَفُوۡرًا﴿۲۵﴾

۲۵۔جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اس پر تمہارا رب زیادہ باخبر ہے، اگر تم صالح ہوئے تو وہ پلٹ کر آنے والوں کے لیے یقینا بڑا معاف کرنے والا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ رَبُّکُمۡ اَعۡلَمُ بِمَا فِیۡ نُفُوۡسِکُمۡ: اگر والدین کے بارے میں مذکورہ ہدایات میں سے کسی بات پر عمل کرنے میں کوتاہی سرزد ہو جائے تو اس کوتاہی کا محرک اللہ کے علم میں ہے۔ اگر یہ کوتاہی خبث باطنی کا نتیجہ نہ ہو

۲۔ اِنۡ تَکُوۡنُوۡا صٰلِحِیۡنَ: اور تم بنیادی طور پر صالح ہو، پھر یہ کوتاہی سرزد ہو جائے اور لِلۡاَوَّابِیۡنَ احساس ندامت کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع کرو تو ایسی کوتاہیوں کو اللہ معاف فرماتا ہے۔

اہم نکات

۱۔ صالح افراد کی کوتاہی قابل عفو ہے۔


آیت 25