آیت 17
 

اَفَمَنۡ یَّخۡلُقُ کَمَنۡ لَّا یَخۡلُقُ ؕ اَفَلَا تَذَکَّرُوۡنَ﴿۱۷﴾

۱۷۔ کیا وہ جو پیدا کرتا ہے اس جیسا ہے جو پیدا نہیں کرتا؟ کیا تم غور نہیں کرتے؟

تفسیر آیات

ایک واضح حقیقت اور ایک نہایت سادہ سی بات جو ہر کوئی سمجھ سکتا ہے کہ جو خلق کرتا ہے وہ اس کی طرح تو نہیں ہو سکتا جو خلق نہیں کرتا۔ خطاب مشرکوں سے ہے کہ تم ایسی واضح باتیں بھی نہیں سمجھ سکتے ہو اور دونوں کے ایک جیسے اختیارات کے قائل ہو۔ اللہ اور بت، دونوں کی صفات کیسے ایک جیسی ہو سکتی ہیں کہ اس کائنات کو چلانے کے لیے بتوں کو بھی اللہ کے برابر اختیار ہے۔


آیت 17