آیت 46
 

وَ قَدۡ مَکَرُوۡا مَکۡرَہُمۡ وَ عِنۡدَ اللّٰہِ مَکۡرُہُمۡ ؕ وَ اِنۡ کَانَ مَکۡرُہُمۡ لِتَزُوۡلَ مِنۡہُ الۡجِبَالُ﴿۴۶﴾

۴۶۔ اور انہوں نے اپنی مکاریاں کیں اور ان کی مکاریاں اللہ کے سامنے تھیں اگرچہ ان کی مکاریاں ایسی تھیں کہ جن سے پہاڑ بھی ٹل جائیں۔

تفسیر آیات

دعوت انبیاء علیہم السلام کے خلاف ان کی مکاریاں کم نہ تھیں لیکن اللہ ان کی مکاریوں سے آگاہ تھا۔ اس لیے ان کی ساری مکاریاں خواہ کتنی ہی طاقتور کیوں نہ ہوں اکارت رہ جاتی ہیں۔ خواہ ان کی مکاریوں میں پہاڑوں کو ہٹانے کی طاقت ہوتی تو بھی یہ اللہ کے سامنے ہیں اور ان کی یہ ساری مکاریاں بے اثر رہ جائیں گی۔

اہم نکات

۱۔ حق کے خلاف ظالموں کی مکاریاں ہمیشہ ناکام رہی ہیں۔


آیت 46