آیت 34
 

لَہُمۡ عَذَابٌ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ لَعَذَابُ الۡاٰخِرَۃِ اَشَقُّ ۚ وَ مَا لَہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ مِنۡ وَّاقٍ﴿۳۴﴾

۳۴۔ ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے اور آخرت کا عذاب تو زیادہ مشقت والا ہے اور انہیں اللہ کے عذاب سے بچانے والا بھی کوئی نہیں ہے۔

تفسیر آیات

یہ دنیا میں ناکامی اور شکست و خواری اور آخرت میں جہنم کے ابدی عذاب میں مبتلا ہوں گے۔ بروز قیامت انہیں کوئی بچانے، شفاعت کرنے والا بھی نہ ہو گا۔

اہم نکات

۱۔ کافروں کے لیے دنیا و آخرت میں کوئی پناہ نہیں ہے۔


آیت 34