آیت 7
 

وَ اِنَّہٗ عَلٰی ذٰلِکَ لَشَہِیۡدٌ ۚ﴿۷﴾

۷۔اور وہ خود اس پر گواہ ہے۔

تفسیر آیات

اِنَّہٗ: کی ضمیر اگر انسان کی طرف جاتی ہے تو آیت کا مفہوم یہ بنے گا: یہ انسان خود اس بات پر گواہ ہے کہ وہ ناشکرا ہے۔ اس صورت میں یہ آیت آیۂ بَلِ الۡاِنۡسَانُ عَلٰی نَفۡسِہٖ بَصِیۡرَۃٌ ﴿﴾ (۷۵ قیامت: ۱۴) کی طرح ہے اور اگر اِنَّہٗ کی ضمیر اللہ کی طرف جاتی ہے تو مطلب یہ بنے گا کہ اس انسان کے ناشکرا ہونے پر خود اللہ گواہ ہے۔


آیت 7