آیت 109
 

وَ اتَّبِعۡ مَا یُوۡحٰۤی اِلَیۡکَ وَ اصۡبِرۡ حَتّٰی یَحۡکُمَ اللّٰہُ ۚۖ وَ ہُوَ خَیۡرُ الۡحٰکِمِیۡنَ﴿۱۰۹﴾٪

۱۰۹۔ اور (اے نبی) آپ کی طرف جو وحی بھیجی جاتی ہے اس کی پیروی کریں اور اللہ کا فیصلہ آنے تک صبر کریں اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ اتَّبِعۡ: کسی کو اعتنا میں لائے بغیر صرف وحی کی پیروی کریں اور اللہ کی طرف سے جو رہنمائی آتی رہے گی اس پر عمل کرتے جائیں۔

۲۔ وَ اصۡبِرۡ: ساتھ اس راہ میں پیش آنے والی مشکلات کا مقابلہ صبر سے کریں۔ ایک دن آنے والا ہے کہ اللہ اپنا فیصلہ صادر فرمائے گا۔ اس دن حق کا بول بالا ہو گا۔ باطل مٹ چکا ہو گا۔

صدق ﷲ العلی العظیم والحمد ﷲ الذی انجز وعدہ و نصر عبدہ ۔

اہم نکات

۱۔ اطاعت اور صبر، فتح و کامرانی کے دو ستون ہیں : وَ اتَّبِعۡ مَا یُوۡحٰۤی اِلَیۡکَ وَ اصۡبِرۡ ۔۔۔۔


آیت 109