آیت 91
 

آٰلۡـٰٔنَ وَ قَدۡ عَصَیۡتَ قَبۡلُ وَ کُنۡتَ مِنَ الۡمُفۡسِدِیۡنَ﴿۹۱﴾

۹۱۔ (جواب ملا) اب (ایمان لاتا ہے) جب تو پہلے نافرمانی کرتا رہا اور فسادیوں میں سے تھا؟

۱۔ آٰلۡـٰٔنَ: کیا اب ایمان لاتے ہو جب کہ ایمان کا وقت نکل گیا۔ چنانچہ ہم بھی اس شخص کے لیے یہی لفظ استعمال کرتے ہیں جو وقت گزرنے کے بعد آتا ہے۔ کیا اب آئے ہو؟ یعنی کیا یہ کوئی آنے کا وقت ہے۔ آلان اصل أ ألآن ہے۔ دو ہمزہ یکجا ہونے کے وجہ سے الف میں بدل گیا۔

۲۔ وَ قَدۡ عَصَیۡتَ قَبۡلُ: اب سے پہلے جہاں ایمان فائدہ دیتا تھا، اس وقت تو نے نافرمانی کی بلکہ تو فسادیوں میں شمار ہوتا رہا۔


آیت 91