آیات 191 - 193
 

اَیُشۡرِکُوۡنَ مَا لَا یَخۡلُقُ شَیۡئًا وَّ ہُمۡ یُخۡلَقُوۡنَ﴿۱۹۱﴾۫ۖ

۱۹۱۔کیا یہ لوگ ایسوں کو اللہ کا شریک بناتے ہیں جو کوئی چیز خلق نہیں کر سکتے بلکہ خود مخلوق ہوتے ہیں؟

وَ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ لَہُمۡ نَصۡرًا وَّ لَاۤ اَنۡفُسَہُمۡ یَنۡصُرُوۡنَ ﴿۱۹۲﴾

۱۹۲۔ اور جو نہ تو ان کی مدد کر سکتے ہیں اور نہ ہی خود اپنی مدد کرنے پر قادر ہیں۔

وَ اِنۡ تَدۡعُوۡہُمۡ اِلَی الۡہُدٰی لَا یَتَّبِعُوۡکُمۡ ؕ سَوَآءٌ عَلَیۡکُمۡ اَدَعَوۡتُمُوۡہُمۡ اَمۡ اَنۡتُمۡ صَامِتُوۡنَ﴿۱۹۳﴾

۱۹۳۔ اور اگر تم انہیں راہ راست کی طرف بلاؤ تو وہ تمہاری اطاعت نہیں کریں گے، تمہارے لیے یکساں ہے خواہ تم انہیں دعوت دو یا تم خاموشی اختیار کرو۔

تفسیر آیات

۱۔ اَیُشۡرِکُوۡنَ مَا لَا یَخۡلُقُ: انسانی عقل و شعور کے لیے دعوت فکر ہے کہ ایسی ذات کے سامنے جھکنا چاہیے جو مؤثر فی الوجود ہو۔ جو خالق ہے، اس کی پرستش ہو۔ جن کو یہ لوگ شریک مانتے ہیں وہ نہ صرف یہ کہ مؤثر فی الوجود نہیں ہیں بلکہ وہ خود متأثر اور مخلوق ہیں۔

۲۔ وَ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ لَہُمۡ نَصۡرًا: دوسری آیت میں بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے فرمایا: وہ تو نہ صرف اپنے پرستاروں کی مدد نہیں کرتے بلکہ خود اپنی مدد بھی نہیں کر سکتے۔

۳۔ وَ اِنۡ تَدۡعُوۡہُمۡ اِلَی الۡہُدٰی: تیسری آیت میں مشرکین کی مزید حماقت کی طرف اشارہ فرمایا جن کو تم شریک خدا بناتے ہو وہ تمہاری رہنمائی کرنا تو درکنار، اگر تم ان شریکوں کی رہنمائی کرنا چاہو تو وہ کسی کی رہنمائی قبول کرنے کے بھی اہل نہیں ہیں۔ تمہاری پکار کا جواب تک دینے کے قابل نہیں ہیں۔

اہم نکات

۱۔ خالق، ناصر اور پکار کا جواب دینے والا، معبود ہوتا ہے۔


آیات 191 - 193