آیت 3
 

اِتَّبِعُوۡا مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکُمۡ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ لَا تَتَّبِعُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اَوۡلِیَآءَ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَذَکَّرُوۡنَ﴿۳﴾

۳۔اس (کتاب) کی پیروی کرو جو تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہے اور اس کے سوا دوسرے آقاؤں کی اتباع نہ کرو، مگر تم نصیحت کم ہی قبول کرتے ہو۔

تفسیر آیات

یہ آیت سابقہ آیت پر عمل کی صورت بیان کر رہی ہے کہ اِتَّبِعُوۡا سے مومنین کے لیے کتاب اللہ کی پیروی کرنے کی نصیحت شروع ہوتی ہے اور وَ لَا تَتَّبِعُوۡا دوسروں کے لیے اللہ کے سوا دوسرے آقاؤں کی اتباع سے باز رہنے کا حکم اوراس کے انجام بد سے آگاہی ہے جو اس سورہ کا مرکزی عنوان ہے اور اس دعوت کی اساس ہے کہ قرآن کے دیے ہوئے نظام حیات کو اپنانا چاہیے۔ اسے چھوڑ کر دوسرے آقاؤں کی اتباع کرنا ہلاکت ہے۔

اہم نکات

۱۔ راستے صرف دو ہیں: ایک ما انزل اللہ کی اتباع اور دوسرے اس کے ماسوا کی اتباع، یعنی دوسرے آقاؤں کی اتباع۔

۲۔جس ماسوا اللہ کی اتباع ہو گی، وہی اس کا ولی اور آقا ہو گا، خواہ اس کو آقا تسلیم کرے یا اس پر لعنت کرے: مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اَوۡلِیَآءَ ۔۔۔


آیت 3