آیت 13
 

وَ لَہٗ مَا سَکَنَ فِی الَّیۡلِ وَ النَّہَارِ ؕ وَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ﴿۱۳﴾

۱۳۔ اور جو (مخلوق) رات اور دن میں بستی ہے وہ سب اللہ کی ہے اور وہ بڑا سننے والا، جاننے والا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ لَہٗ مَا سَکَنَ ہر وہ موجود اللہ تعالیٰ کے قبضۂ ملکیت میں ہے، جو رات اور دن میں سکونت اختیار کیے ہوئے ہے۔ دن کو اپنی بقا کے لیے سعی کرتے ہیں، رات کو خرچ شدہ توانائی، انرجی کا اعادہ اور تلافی کرتے ہیں۔ اس طرح گردش لیل و نہار میں ان کی بقا و ارتقا کا راز مضمر ہے۔ ان سب کے امور حیات کی تدبیر اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔

۲۔ وَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ رات کی تاریکی میں اٹھنے والی آوازیں ہوں یا دن کی شورش، پردۂ شب میں ہونے والی جنبش ہو یا دن کی روشنی، سب یکساں طور پر اللہ کے سامنے ہیں۔

اہم نکات

۱۔لیل و نہار کی گردش کے ذریعے تدبیر امور اللہ کے ہاتھ میں ہے۔


آیت 13