آیت 92
 

وَ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَ احۡذَرُوۡا ۚ فَاِنۡ تَوَلَّیۡتُمۡ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا عَلٰی رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِیۡنُ﴿۹۲﴾

۹۲۔ اور اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنا بچاؤ کرو، پھر اگر تم نے منہ پھیر لیا تو جان لو ہمارے رسول کی ذمے داری تو بس واضح طور پر حکم پہنچا دینا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ: شراب، جوئے وغیرہ سے باز آنے کا حکم بیان کرنے پر تاکید ِمزید کے طور پر فرمایا: ان ناپاک چیزوں کو ترک کر کے اللہ اور اس کی رسولؐ کی اطاعت کرو۔

۲۔ وَ احۡذَرُوۡا: اپنا بچاؤ کرو۔ حذر ضرر رساں چیز سے بچنے کو کہتے ہیں۔

۳۔ فَاِنۡ تَوَلَّیۡتُمۡ: اگر اس بار بھی اطاعت نہ ہوئی تو نہایت تہدیدی لہجے میں فرمایا: جان لو! ہمارے رسول کی ذمہ داری تو بس واضح طور پر حکم پہنچا دینا ہے لیکن تمہاری یہ نافرمانی خود اللہ تعالیٰ کے خلاف جنگ ہے۔

اہم نکات

۱۔ مومن کا بچاؤ اللہ اور رسولؐ کی اطاعت ہے۔


آیت 92