آیت 2
 

مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَ ۙ﴿۲﴾

۲۔ ہر اس چیز کے شر سے جسے اس نے پیدا کیا،

تفسیر آیات

بالکل الۡفَلَقِ کی طرح خَلَقَ بھی مطلق ہے۔ اس میں اگرچہ تمام مخلوقات شامل ہیں علی الاطلاق، نہ علی العموم لہٰذا بعض مَا خَلَقَ میں شر آ جاتا ہے، سب میں نہیں، چونکہ مخلوقات میں شرکا پہلو موجود ہوا کرتا ہے۔ یہاں شر اللہ نے خلق نہیں کیا بلکہ اللہ نے جو خلق کیا ہے ان میں موجود شر سے پناہ مانگتا ہوں۔

انسان کو اللہ نے احسن تقویم میں پیدا کیا ہے مگر کبھی یہ ابلیس سے بھی بدتر ہو جاتا ہے۔ اس طرح تمام موجودات میں خیر و شر دونوں پہلو موجود ہیں۔


آیت 2