آیت 3
 

اِنَّ شَانِئَکَ ہُوَ الۡاَبۡتَرُ ٪﴿۳﴾

۳۔ یقینا آپ کا دشمن ہی بے اولاد رہے گا۔

تفسیر آیات

اس تعبیر (آپ کا دشمن ہی ابتر ہے) میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ صرف آپ کا دشمن ابتر ہے۔ چنانچہ چشم جہان نے دیکھ لیا مکہ کی ابتدائی زندگی میں نازل ہونے والے اس سورہ مبارکہ کی کوثر اور ابتر کی پیشگوئی سو فیصد واقع ہے کہ اب دنیا اولاد کوثر سے پر ہے اور اس ابتر کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ اگر اس کا نام ہے تو رہتی دنیا تک رہنے والے کلام الٰہی میں ابتر کے نام سے ایک ذلت و لعنت کے ساتھ ہے۔

یہ قرآن کریم کے معجزات میں سے ایک اہم معجزہ ہے کہ مکہ کے نامساعد ترین اور مشکل حالات میں دی گئی پیش گوئی صحیح ثابت ہوئی۔ والحمد للّٰہ علی ذلک۔


آیت 3