آیت 4
 

الَّذِیۡۤ اَطۡعَمَہُمۡ مِّنۡ جُوۡعٍ ۬ۙ وَّ اٰمَنَہُمۡ مِّنۡ خَوۡفٍ ٪﴿۴﴾

۴۔ جس نے انہیں بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے انہیں امن دیا۔

تفسیر آیات

مکہ میں آنے سے پہلے قریش بھوک سے مر جاتے تھے یہاں آنے کے بعد ان کے لیے مال و دولت کے دروازے کھل گئے۔

خوف کا یہ عالم تھا کہ ہر بستی اور ہر آبادی کو ہمیشہ یہ خطرہ رہتا تھا کہ کوئی غارت گر جماعت ان پر رات کو حملہ نہ کر دے، نہ کوئی شخص پرامن اپنے قبیلے سے جدا ہو سکتا، نہ اکیلا سفر کر سکتا تھا چونکہ دوسرے قبائل والے اسے قتل کر دیتے یا پکڑ کر غلام بنا لیتے۔


آیت 4