آیت 19
 

کَلَّا ؕ لَا تُطِعۡہُ وَ اسۡجُدۡ وَ اقۡتَرِبۡ﴿٪ٛ۱۹﴾

۱۹۔ ہرگز نہیں! اس کی اطاعت نہ کریں اور سجدہ کریں اور قرب (الٰہی) حاصل کریں۔

تفسیر آیات

کَلَّا: وہ ہرگز آپ کو نماز سے نہیں روک سکے گا۔ آپ اس کی باتوں پر توجہ نہ دیں۔ اپنا سجدہ جاری رکھیں اور قرب الٰہی حاصل کریں۔ اور جملہ وَ اقۡتَرِبۡ قربت حاصل کریں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ سے قربت حاصل کرنے کا سب سے بہتر ذریعہ سجدہ ہے۔ چنانچہ حدیث میں ہے:

اَقْرَبُ مَا یَکُونُ الْعَبْدُ اِلَی اللہِ وَ ھُوَ سَاجِدٌ۔۔۔۔ (الکافی۔۳: ۳۴)

بندہ سجدے کی حالت میں اللہ سے زیادہ نزدیک ہوتا ہے۔

یہ آیت ان چار آیتوں میں سے ایک ہے جن کے پڑھنے اور سننے سے سجدہ واجب ہو جاتا ہے۔


آیت 19