آیت 6
 

اِلَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَہُمۡ اَجۡرٌ غَیۡرُ مَمۡنُوۡنٍ ؕ﴿۶﴾

۶۔ سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، پس ان کے لیے بے انتہا اجر ہے۔

تفسیر آیات

البتہ ایمان اور عمل صالح والے اَحۡسَنِ تَقۡوِیۡمٍ کی منزلت نہیں چھوڑیں گے۔ یعنی جو ارتقائی صلاحیتیں ان میں ودیعت کی گئی تھیں ان سے بھرپور استفادہ کرتے، ارتقائی مراحل طے کرتے ہیں اور اس اجر کے مستحق ٹھہرتے ہیں جو دائمی اور ختم نہ ہونے والا ہے۔ اَجۡرٌ غَیۡرُ مَمۡنُوۡنٍ سے یہ نتیجہ اخذ ہو سکتا ہے کہ اَسۡفَلَ سٰفِلِیۡنَ سے مراد عذاب الیم ہے۔


آیت 6