آیت 11
 

وَ مَا یُغۡنِیۡ عَنۡہُ مَا لُہٗۤ اِذَا تَرَدّٰی ﴿ؕ۱۱﴾

۱۱۔ اور جب وہ سقوط کرے گا تو اس کا مال اس وقت اس کے کام نہ آئے گا۔

تفسیر آیات

آخر میں جب یہ شخص مر جائے گا تو قبر، عالم برزخ میں یہ مال اس کے کس کام آئے گا؟ وہاں کے لیے ضرورت کا سامان تو اس نے تیار کیا نہیں ہے اور جو سامان تیار کیا ہے وہ وہاں کے لیے نہیں ہے، یہاں چھوڑ کر گیا ہے۔

تَرَدّٰی ’’سقوط‘‘ سے مراد جہنم بھی ہو سکتی ہے۔ جب وہ جہنم میں سقوط کرے گا تو اس کا مال اس کے کس کام آئے گا؟


آیت 11