آیات 8 - 9
 

وُجُوۡہٌ یَّوۡمَئِذٍ نَّاعِمَۃٌ ۙ﴿۸﴾

۸۔ اس دن کچھ چہرے شاداب ہوں گے۔

لِّسَعۡیِہَا رَاضِیَۃٌ ۙ﴿۹﴾

۹۔ اپنے عمل پر خوش ہوں گے،

تفسیر آیات

۱۔ وُجُوۡہٌ یَّوۡمَئِذٍ خَاشِعَۃٌ ذلت و خواری والے چہروں کے مقابلے میں کچھ چہرے ایسے ہوں گے جو نعمتوں سے مالا مال ہوں گے:

تَعۡرِفُ فِیۡ وُجُوۡہِہِمۡ نَضۡرَۃَ النَّعِیۡمِ ﴿﴾ (۸۳ مطففین: ۲۴)

ان کے چہروں سے آپ نعمتوں کی شادابی محسوس کریں گے۔

۲۔ دنیوی زندگی میں اللہ کی رضایت کے حصول کے لیے جو جدوجہد کی ہے اس کے اچھے نتائج دیکھ کر مطمئن ہوں گے۔ اپنے نامۂ عمل میں تھوڑے سے عمل کا جو قبول بارگاہ ہوا ہے بہت بڑا ثواب دیکھ کر خوشی و مسرت کا جو عالم ہو گا وہ ناقابل وصف و بیان ہو گا۔


آیات 8 - 9