آیات 18 - 19
 

اِنَّ ہٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰی ﴿ۙ۱۸﴾

۱۸۔ پہلے صحیفوں میں بھی یہ بات(مرقوم) ہے۔

صُحُفِ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ مُوۡسٰی﴿٪۱۹﴾

۱۹۔ ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں۔

تفسیر آیات

۱۔ اِنَّ ہٰذَا: یہ اشارہ ہے آخری چار آیتوں کے مضمون کی طرف۔ بعض کہتے ہیں وَ الۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ وَّ اَبۡقٰی کی طرف اشارہ ہے کہ

۲۔ لَفِی الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰی: صحف اولیٰ یعنی قدیم صحیفوں کے بارے میں روایت ہے کہ ان کی تعداد ایک سو چار کتب ہیں۔ ملاحظہ ہو المیزان۔ الکشاف ذیل آیہ۔

۳۔ صُحُفِ اِبۡرٰہِیۡمَ: صحف اولیٰ کی تشریح ہے کہ اس میں حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ علیہما السلام پر نازل ہونے والی آسمانی کتابیں سرفہرست ہیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد کی آسمانی کتابیں صحف اخیرہ شمار ہوں گی۔


آیات 18 - 19