آیت 42
 

اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡکَفَرَۃُ الۡفَجَرَۃُ﴿٪۴۲﴾

۴۲۔ یہی کافر اور فاجر لوگ ہوں گے۔

تفسیر آیات

یہ حال ان لوگوں کا ہو گا جو کافر ہونے کے ساتھ ساتھ فاجر بھی ہیں۔ یعنی عقیدۃً کافر ہیں اور عملاً فاجر۔

قاہرہ مشہد رأس الحسین علیہ السلام کے دروازے پر لکھا ہے:

یا بنی الزہراء والنور الذی

ظن موسیٰ انہ نار قبس

لا اوالی الدھر من عادا کم

انہم آخر سطر فی عبس

اے اولاد زہراء (سلام للہ علیہا) اس نور کی قسم! جسے موسیٰ نے آگ کا شعلہ تصور کیا تھا۔ میں تمہارے دشمنوں سے ابداً دوستی نہیں کروں گا۔ چونکہ وہ سورہ عبس کی آخری سطر ہیں یعنی کافر و فاجر ہیں۔


آیت 42