آیت 24
 

فَلۡیَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ اِلٰی طَعَامِہٖۤ ﴿ۙ۲۴﴾

۲۴۔ پس انسان کو اپنے طعام کی طرف نظر کرنی چاہیے،

تفسیر آیات

وہ انسان جو اللہ کی ربوبیت کا منکر ہے اور تدبیر حیات کا سرچشمہ اللہ کے سوا کسی اور دیوتا کو قرار دیتا ہے وہ اپنے طعام کی طرف ایک فکری نظر ڈالے تو اسے پتہ چلے کہ جس طرح یہ مشرک اللہ کو خالق مانتا ہے، اللہ رازق بھی ہے۔ انسانی جسم کو تحلیل ہونے کے نتیجے میں طعام کا محتاج بنایا ہے اور بغیر طعام کے یہ انسان اپنی زندگی برقرار نہیں رکھ سکتا۔ دیکھنا یہ ہے اس ضرورت کو کون پورا کر رہا ہے؟ وہی رب اور وہی مدّبر ہے چونکہ خلق و تدبیر ناقابل تفریق ہیں۔ اسی طرح خلق و رزق بھی ناقابل تفریق ہیں چونکہ تخلیق مسلسل کا نام رزق ہے۔ جیسا کہ اگلی آیات میں مذکور ہے۔


آیت 24