آیت 46
 

کَاَنَّہُمۡ یَوۡمَ یَرَوۡنَہَا لَمۡ یَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا عَشِیَّۃً اَوۡ ضُحٰہَا﴿٪۴۶﴾

۴۶۔ جب وہ اس قیامت کے دن کا سامنا کریں گے، (ایسا لگے گا) گویا وہ (دنیا میں) صرف ایک شام یا ایک صبح ٹھہرے ہیں۔

تفسیر آیات

تمہیں قیامت آنے میں دیر محسوس ہو رہی ہے جو پوچھتے ہو کب آئے گی، اتنا وقت گزر گیا ہے ابھی تک آئی نہیں؟ لیکن جب یہ لوگ قیامت کا مشاہدہ کریں گے تو انہیں محسوس ہو گا قیامت بہت جلد آگئی۔ ہم نے دنیا میں صرف ایک شام یا ایک صبح کا وقت گزارا تھا۔ اس کے مقابلے میں دنیا میں ہم نے آخرت کو فراموش کر کے جو عیش و نوش کیا وہ ایک نہایت مختصر سا وقت تھا۔


آیت 46