آیت 2
 

عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِیۡمِ ۙ﴿۲﴾

۲۔ کیا اس عظیم خبر کے بارے میں؟

تفسیر آیات

بعض کے نزدیک ترتیب کلام اس طرح ہے: عَمَّ یَتَسَآءَلُوۡنَ؟ یَتَسَآءَلُوۡنَ عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِیۡمِ۔

راغب کہتے ہیں: نباء صرف اس خبر کو کہا جاتا ہے جس میں کذب کا احتمال نہ ہو جیسے خبر متواتر، وحی الٰہی اور خبر نبوی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ لوگ ایک ایسی خبر کے بارے میں باہم سوال کر رہے ہیں جو عظیم ہے اور ساتھ ناقابل تردید بھی ہے۔


آیت 2