آیات 12 - 13
 

لِاَیِّ یَوۡمٍ اُجِّلَتۡ ﴿ؕ۱۲﴾

۱۲۔ کس دن کے لیے ملتوی رکھا ہوا ہے؟

لِیَوۡمِ الۡفَصۡلِ ﴿ۚ۱۳﴾

۱۳۔ فیصلے کے دن کے لیے۔

تفسیر آیات

۱۔ یہ مقررہ وقت، کس دن کے لیے ملتوی رکھا ہوا ہے؟ جملہ سوالیہ استعمال ہوا ہے اس یوم کی اہمیت کی طرف متوجہ کرنے کے لیے۔

۲۔ لِیَوۡمِ الۡفَصۡلِ: یہ مؤمن کو کافر سے، اطاعت گزاروں کو فاسقوں سے، حق والوں کو باطل والوں سے، ظالموں کو مظلوموں سے اور اہل ثواب کو اہل عذاب سے جدا کرنے والا دن ہے۔


آیات 12 - 13