آیت 12
 

اِنَّ الَّذِیۡنَ یَخۡشَوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَیۡبِ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ اَجۡرٌ کَبِیۡرٌ﴿۱۲﴾

۱۲۔ جو لوگ غائبانہ اپنے رب کا خوف کرتے ہیں یقینا ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ کافروں کو عذاب کی خبر سنا دینے کے بعد اہل ایمان کے لیے مغفرت اور ثواب کی نوید ہے۔ قرآن کا طرز کلام ہمیشہ اسی طرح ہے۔ خوف خدا رکھنے والوں کو ہمیشہ امن کی نوید دیتا ہے۔

۲۔ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ اَجۡرٌ کَبِیۡرٌ: پہلے مغفرت، پھر اجر کا ذکر ہے کہ پہلے گناہوں سے پاک کر دیا جائے گا، پھر اجر کبیر عنایت ہو گا۔ پہلے تخلیہ ہو گا، پھر تحلیہ۔ پہلے گناہوں کا ملبہ ہٹا دیا جائے گا، پھر تعمیر ہو گی۔


آیت 12