آیت 11
 

وَ لَنۡ یُّؤَخِّرَ اللّٰہُ نَفۡسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُہَا ؕ وَ اللّٰہُ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ﴿٪۱۱﴾

۱۱۔ اور جب کسی کا مقررہ وقت آ جاتا ہے تو پھر اللہ اسے ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم لوگ کرتے ہو اللہ اس سے خوب باخبر ہے۔

تفسیر آیات

جب مقررہ وقت اجل آ جائے گا تو اس کا ٹل جانا اور مزید مہلت ملنا اللہ تعالیٰ کے اٹل اور حتمی قانون میں ممکن نہیں ہے۔ اب عمل کا وقت ختم ہو گیا۔ جزائے عمل کا وقت آ گیا۔ جب عمل کا وقت تھا، مہلت بھی دے دی گئی تھی لیکن جزائے عمل کا مرحلہ آنے کے بعد پھر مہلت ملنا ممکن نہیں ہے۔


آیت 11