آیت 13
 

وَ اُخۡرٰی تُحِبُّوۡنَہَا ؕ نَصۡرٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ فَتۡحٌ قَرِیۡبٌ ؕ وَ بَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ﴿۱۳﴾

۱۳۔ اور وہ دوسری (بھی) جسے تم پسند کرتے ہو (عنایت کرے گا اور وہ ہے) اللہ کی طرف سے مدد اور جلد حاصل ہونے والی فتح اور مومنین کو (اس کی) بشارت دے دیجئے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ اُخۡرٰی تُحِبُّوۡنَہَا: نعمۃ اخری یا تجارۃ اخری ہے۔ بہرحال جہاد کا ایک اور اہم ثمر بھی ہے جسے تم پسند بھی کرتے ہو۔ وہ دنیا میں حاصل ہونے والی فتح ہے۔ چنانچہ جہاد ہی سے قوموں کو سربلندی اور فتح و نصرت حاصل ہوئی ہے اور جہاد نہ کرنے والی قومیں غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتی ہیں۔


آیت 13