آیت 5
 

اَلشَّمۡسُ وَ الۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍ ﴿۪۵﴾

۵۔ سورج اور چاند (مقررہ) حساب کے تحت ہیں۔

تفسیر آیات

سورج اور قمر دونوں ایک کائناتی حساب اور نظام کے تحت ہیں۔ اگر اس حساب سے مختلف ہوتے تو یہ دونوں اہل ارض کے لیے نعمت کا سرچشمہ نہ ہوتے۔ سورج اگر موجودہ حساب سے ہٹ کر زمین کے زیادہ قریب ہوتا تو کرۂ ارض کی ہر چیز جل کر بھسم ہو جاتی اور اگر موجودہ حساب سے زیادہ دور ہوتا تو زمین پر موت کا جمود طاری ہو جاتا۔ اس وقت سورج کی حرارت کا دو لاکھ واں حصہ زمین تک پہنچتا ہے جو زمین کے لیے مناسب ہے۔

اسی طرح چاند کا حجم، موجودہ حجم سے بڑا ہوتا تو چاند کی کشش کی وجہ سے سمندر کی ’’مد‘‘ سے روئے زمین غرق آب ہو جاتی اور فضائے وسیع میں سورج اور چاند کی گردش میں اربوں سال سے بال برابر بھی فرق نہیں آ رہا۔ سچ فرمایا خالق نے: اَلشَّمۡسُ وَ الۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍ سورج اور چاند ایک حساب کے تحت چل رہے ہیں۔


آیت 5