آیت 11
 

جُنۡدٌ مَّا ہُنَالِکَ مَہۡزُوۡمٌ مِّنَ الۡاَحۡزَابِ﴿۱۱﴾

۱۱۔ یہ لشکروں میں سے ایک چھوٹا لشکر ہے جو اسی جگہ شکست کھانے والا ہے۔

تفسیر آیات

آسمانی راستوں پر کیا چڑھیں گے، یہ مشرکین ایک دن اسی جگہ، مکہ میں شکست کھانے والا ایک چھوٹا سا بے وقعت لشکر ثابت ہوں گے۔ اسی مکہ میں وہ دن آنے والا ہے جب یہ تکبر کرنے والے اسی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سامنے سر جھکائے، ذلت و رسوائی کے ساتھ معافی کے انتظار میں کھڑے ہوں گے۔


آیت 11