آیت 73
 

لِّیُعَذِّبَ اللّٰہُ الۡمُنٰفِقِیۡنَ وَ الۡمُنٰفِقٰتِ وَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ وَ الۡمُشۡرِکٰتِ وَ یَتُوۡبَ اللّٰہُ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا﴿٪۷۳﴾

۷۳۔ تاکہ (نتیجے میں) اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں کو اور مشرک مردوں اور مشرکہ عورتوں کو عذاب دے اور اللہ مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو معاف کرے اور اللہ بڑا بخشنے والا، رحیم ہے۔

تفسیر آیات

اس امانت کے اٹھانے کا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ منافقین اورمشرکین کو عذاب میں ڈال دیا جائے چونکہ انہوں نے اس بار امانت کے اٹھانے کی اہلیت رکھتے ہوئے اس میں خیانت کی۔

اور ساتھ یہ نتیجہ بھی سامنے آیا کہ جن مومنین نے اس امانت میں کسی قسم کی خیانت نہیں کی ان پر اللہ تعالیٰ نے عنایت فرمائی اور وہ غفور و رحیم ہونے کے اعتبار سے ان مومنین کی لغزشوں سے درگزر فرماتا ہے۔

اہم نکات

۱۔ انسان، اس پوری ہستی میں اللہ کا امین ہے۔


آیت 73