آیت 30
 

فَاَعۡرِضۡ عَنۡہُمۡ وَ انۡتَظِرۡ اِنَّہُمۡ مُّنۡتَظِرُوۡنَ﴿٪۳۰﴾

۳۰۔ ان سے منہ پھیر لیں اور انتظار کریں، یقینا یہ بھی انتظار کر رہے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ فَاَعۡرِضۡ عَنۡہُمۡ: کافروں کی طرف سے تکذیب و توہین اس قابل نہیں کہ ان چیزوں کو درخور اعتنا سمجھیں۔ فَاَعۡرِضۡ سے مراد ان کے عمل سے بے اعتنائی برتنا ہے۔

۲۔ وَ انۡتَظِرۡ: اپنے رب کی طرف سے فتح و نصرت کا انتظار فرمائیں۔ یہ جملہ بھی ایک قرینہ ہے کہ یَوۡمَ الۡفَتۡحِ سے مراد دنیوی فتح و نصرت ہے۔

۳۔ اِنَّہُمۡ مُّنۡتَظِرُوۡنَ: یہ مشرکین بھی آپ کی ناکامی کا انتظار کر رہے ہیں یا یہ لوگ عذاب قیامت کے انتظار میں ہیں۔


آیت 30