آیت 60
 

فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّ لَا یَسۡتَخِفَّنَّکَ الَّذِیۡنَ لَا یُوۡقِنُوۡنَ﴿٪۶۰﴾

۶۰۔ پس (اے نبی) آپ صبر کریں، یقینا اللہ کا وعدہ سچا ہے اور جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ آپ کو سبک نہ پائیں۔

تفسیر آیات

۱۔ فَاصۡبِرۡ: مشرکین کی طرف سے استعمال ہونے والے حربوں کے مقابلے میں صبر و استقامت جیسی الٰہی طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں۔

۲۔ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ: اس صبر کے پیچھے آپ کے لیے پشت پناہ اللہ کا وعدہ برحق ہے کہ آخر فتح و کامرانی آپ کی ہو گی۔ چنانچہ اسی سورہ کی آیت ۴۷میں فرمایا:

وَ کَانَ حَقًّا عَلَیۡنَا نَصۡرُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ

اور مومنین کی مدد کرنا ہمارے ذمے ہے۔

۳۔ وَّ لَا یَسۡتَخِفَّنَّکَ الَّذِیۡنَ لَا یُوۡقِنُوۡنَ: آپ کو دشمن ایسا سبک نہ پائیں کہ آپ ان کی دھمکیوں، طعنوں اور تمسخروں سے بلا حوصلہ ہو جائیں بلکہ دشمن کی تمام تر سازشوں کے مقابلے آپ کے عزم و ارادے میں مزید مضبوطی آنی چاہیے۔ واضح رہے کہ یہ کوئی حکم تشریعی نہیں ہے بلکہ یہ امر تکوینی ہے جو حتماً وقوع پذیر ہو گا۔


آیت 60