آیت 4
 

قٰلَ رَبِّیۡ یَعۡلَمُ الۡقَوۡلَ فِی السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ ۫ وَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ﴿۴﴾

۴۔ رسول نے کہا: میرا رب ہر وہ بات جانتا ہے جو آسمان و زمین میں ہے اور وہ خوب سننے والا، جاننے والا ہے۔

تفسیر آیات

الۡقَوۡلَ: خفیہ اور علانیہ دونوں باتوں کو شامل ہے۔ اس میں نبوت کے معاملہ کو اللہ کے حوالہ دیا کہ وہی نبوت پر فائز کرتا ہے۔ وہی بہتر جانتا ہے کہ اپنی رسالت کس کے سپرد کرنا ہے۔ جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا:

قُلۡ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰہِ ۪ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ (۶۷ ملک: ۲۶)

کہدیجیے: علم تو صرف اللہ کے پاس ہے جب کہ میں تو صرف واضح تنبیہ کرنے والا ہوں۔


آیت 4