آیت 135
 

قُلۡ کُلٌّ مُّتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوۡا ۚ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ اَصۡحٰبُ الصِّرَاطِ السَّوِیِّ وَ مَنِ اہۡتَدٰی﴿۱۳۵﴾٪

۱۳۵۔ کہدیجئے: سب انتظار میں ہیں لہٰذا تم بھی انتظار کرو پھر عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ راہ راست پر چلنے والے کون ہیں اور ہدایت پانے والے کون ہیں۔

تشریح کلمات

التربص:

انتظار

تفسیر آیات

کہدیجیے ہم اور تم میں سے ہر ایک انتظار میں ہے۔ ہم تمہارے انجام کے بارے میں اور تم ہمارے انجام کے بارے میں۔ ہم اس انتظار میں ہیں کہ تمہارے خلاف اللہ کا وعدہ پورا ہونے والا ہے اور تم ابدی رسوائی میں مبتلا ہونے والے ہو اور تم اس خام خیالی میں ہو کہ ہم گردش زمانہ کی زد میں آکر سب کچھ سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

فَسَتَعۡلَمُوۡنَ:

انتظار کے لمحات ختم ہونے پر تمہیں علم ہو جائے گا کہ راہ راست پر کون لوگ تھے۔ اس میں فتح و ظفر کی پیشگوئی ہے۔

اہم نکات

۱۔ عمل کے بعد انجام کا انتظار کرنا چاہیے۔ بغیر عمل کے انتظار بے معنی ہے۔


آیت 135