آیت 40
 

اِنَّا نَحۡنُ نَرِثُ الۡاَرۡضَ وَ مَنۡ عَلَیۡہَا وَ اِلَیۡنَا یُرۡجَعُوۡنَ﴿٪۴۰﴾

۴۰۔ اور ہم ہی زمین کے اور جو کچھ اس پر ہے سب کے وارث ہوں گے پھر وہ ہماری طرف لوٹائے جائیں گے۔

تفسیر آیات

زمین اور زمین والوں پر صرف اللہ کی حکمرانی ہو گی۔ نہ زمین کا کوئی مالک رہے گا، نہ زمین والے کسی چیز کا مالک رہیں گے۔ دنیا میں اگرچہ زمین والے خود مختار، اپنے ارادے میں آزاد ہونے کی وجہ سے کسی چیز کا اختیار رکھتے تھے لیکن قیامت کے دن یہ خود مملوک اور مسلوب الاختیار ہو جائیں گے اور کلی طور پر اللہ کے قبضہ اختیار میں ہوں گے۔ ان کا وارث اللہ ہو گا۔ یہ آیت مٰلِکِ یَوۡمِ الدِّیۡنِ کی دوسری تعبیر ہے۔

اہم نکات

۱۔ قیامت کے دن صرف اللہ کا اختیار نافذ ہو گا۔


آیت 40